انگلش بیٹسمن کا ونڈے میں 350 رنزکا ورلڈ ریکارڈ

لندن ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیام لیونگ سٹون جو نوجوان انگلش بیٹسمن ہے، اس نے کلب لیول کے ونڈے میچ میں محض 138 گیندوں میں ورلڈ ریکارڈ 350 رنز بناتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ 21 سالہ آل راؤنڈر جو لنکاشائر کی صفوں میں شامل ہے، وہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس لین میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی نیشنل کلب چمپئن شپ میں کالڈی کے خلاف نانتویچ ٹاؤن کیلئے کھیل رہا تھا۔ لیونگ سٹون نے 34 چوکے اور 27 زبردست چھکے ( 298 رنز) مارے۔ای سی بی نے کہا کہ یہ کسی بھی نوعیت کے ونڈے میچ میں اعظم ترین مسلمہ اننگز ہے جس نے 334 ناٹ آؤٹ کو پیچھے چھوڑ دیا جو انڈین کلب میچ میں 2008ء میں حیدرآباد میں 15 سالہ نکھلیش سریندرن نے اسکور کیا تھا۔