لندن۔ 30جون (سیاست ڈاٹ کام)انگلش فاسٹ بولر جیک بال گھٹنے کے زخم کے سبب اپنی ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹسٹ میں نمائندگی نہیں کر سکیں گے جبکہ انہیں ہفتے کو اسی میدان پر رائل لندن کپ فائنل میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے کھیلنے کا بھی موقع نہیں مل سکے گا۔ انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ انگلش بولر بالنگ کے دوران اپنے گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور انہیں دو ہفتے تک آرام کرنا پڑے گا۔یادرہے کہ فاسٹ بولر نے جنوبی افریقہ کے خلاف منعقدہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے لئے متاثر کن مظاہرے کئے تھے اور امید کی جارہی تھی کہ وہ افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بھی اس سلسلہ کوبرقرار رکھیں ے۔