کراچی ۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اورمبصر رمیز راجا نے کہا کہ کسی بھی طرح کے نسل پرستانہ جملے ناقابل قبول ہیں، کمنٹری کے دوران نسل پرستانہ فقرے یا تبصرے کا ترجمہ کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ہے اور یہ بہت ہی غیر مہذبانہ طریقہ ہوگا، یہ اچھی بات ہے کہ سرفراز نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔ وہ کمنٹری کے دوران اردو میں کہے گئے مزاحیہ جملوں کا انگریزی میں ترجمہ کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کریں گے۔