انک سیڈس اسکام کا اصل سرغنہ کے بشمول دو افراد گرفتار

44لاکھ مالیتی بیج ضبط، سرمایہ کاری کے نام کروڑہا روپئے ہڑپنے کا شاخسانہ
حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے تلگو ریاستوں میں دہشت پھیلانے والے بیجوں INK SEEDS اسکام میں اصل سرغنہ بشمول دو افراد کو گرفتار کرلیا اور اس معاملہ میں تاحال 5 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جس میں 36سالہ ایم ملکارجنا ، 35 سالہ ایم ڈی انیل کمار، 36 سالہ جگن موہن راؤ، 29 سالہ ٹی مہیش اور 45 سالہ چرنجیوی ریڈی اور 29 سالہ شخص سریندر کو گرفتار کرلیا۔ سائبر آباد پولیس کمشنر مسٹر وی سجنار نے بتایا کہ ان افراد کے قبضہ سے پولیس نے 44 لاکھ روپئے اور بیجوں کو ضبط کرلیا ۔ بیجوں پر سرمایہ کاری کے نام پر ان دھوکہ بازوں نے عوام سے کروڑہا روپئے ہڑپ لئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو کے بی ، ایچ بی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ اس شکایت کے بعد پولیس نے سارے معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی اور اس معاملہ کو دھوکہ دہی کا بڑا اسکام قراردیا اور کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس اسکام میں تقریباً 10کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں خواتین بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے دھوکہ کا شکار ہوئیں۔