ممبئی۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے رانجی کھلاڑی انکیت بائونے سر پر گیندلگنے سے زخمی ہوگئے۔انکیت بائونے رانچی ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ میں پنجاب کیخلاف کھیلتے ہوئے باونسر لگنے سے زخمی ہوئے۔ باؤنینے پنجاب کے بولرمہندرسنگھ کی گیند کو ڈک کرنے کی کوشش کی تاہم گیندہیلمٹ سے ٹکرا کر سر پر لگی۔انہیں ڈریسنگ روم میںجانا پڑا۔ حکام کے مطابق باؤنے کو زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے لیکن ان کو احتیاط اور آرام کی غرص سے میچ نہیں کھیلایا جارہا۔