انکیتا سیمی فائنل میں داخل

پونے۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کی نمبر ایک اور ٹورنمنٹ کی چوتھی بہترین کھلاڑی انکیتا رائنا نے 25ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے این ای سی سی ‘ آئی ٹی ایف وومنس ٹینس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی امیدوں کو برقرار رکھا ہے جیسا کہ انہوں نے سربیائی کھلاڑی نیناٹوجانوووچ کو راست سیٹوں میں 6-3‘6-4سے شکست دی ۔ احمدآباد سے تعلق رکھنے والی انکیتا کا عالمی درجہ بندی میں 294واں مقام ہے ۔کوارٹر فائنل میں انہوں نے کافی شاندار مظاہرہ کیا۔