بالک پاپن (انڈونیشیا) 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرفہرست کھلاڑی انکیتا رائنا نے رواں سیزن دوسرے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ انھوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلہ میں راست سیٹوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 25 ہزار امریکی ڈالر کے انعامی رقم کے آئی ٹی ایف ویمنس ٹورنمنٹ میں انھوں نے اپنی حریف نیچا کو 6-2 ، 6-4 سے شکست دی ہے۔ انکیتا کا فائنل میں مقابلہ جاپان کی تیسرے درجہ کی کھلاڑی میابی انووا سے ہوگا۔ واضح رہے گزشتہ ماہ بھی انکیتا نے نائجیریا میں منعقدہ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں انھیں ازبیکستان کی نجینا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ ڈبلز میں انکیتا کے لئے موقع ہے کہ وہ ایک خطاب حاصل کرے کیوں کہ گزشتہ 4 مرتبہ انھیں اپنی ساتھی شرمادا بالو کے ساتھ جوڑی بنانے کے باوجود اہم موقع پر شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔
بوپنا ۔ جوڑی فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنلس میں داخل
پیرس 30 مئی (پی ٹی آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور اِن کی سلواکیائی ساتھی کھلاڑی کیٹرینا سریبوٹنک نے حریف جوڑی مارک لوپیز اور اینڈریا ہلاواکوا کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد 7-6(5) ، 7-5 کی کامیابی حاصل کی۔ 2 گھنٹے 23 منٹ طویل مقابلے کے بعد بوپنا جوڑی دوسرے گرانڈ سلام کے پری کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ۔کوارٹر فائنلس میں اِن کا مقابلہ زمبابوے کی کارا بلیک اور روبرٹ فارن سے ہوگا جن کا تعلق کولمبیا سے ہے۔