پونے 26ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرفہرست ٹینس کھلاڑی انکیتا رائنا نے 25 ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے این ای سی سی آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں 3 سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں رومانیہ کی کوالیفائر کھلاڑی کو شکست دی ۔ انکیتا نے کرسٹینا اینی کو 6-1,3-6,6-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جہاں کل ان کا مقابلہ برطانوی ٹینس اسٹار کے ٹی ڈین سے ہوگا جنہوں نے سربیائی کھلاڑی کو شکست دی۔