نئی دہلی۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ہفتہ کو کانگریس اور جے ڈی ایس کی جانب سے بنگلورو میں انکم ٹیکس کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر نکتہ چینی کی۔ یہ احتجاج پی ڈبلیو ڈی ٹھیکیداروں اور انجینئروں کے دفاتر کی خانہ تلاشی کے خلاف کیا گیا۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کا اس معاملے میں غیرمتناسب ردعمل شک کی سوئی کا اشارہ انہی کی طرف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست داں کسی وزیر کی تلاش نہیں ہوگئی تو کیوں یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔ جیٹلی نے اپنے بلاگ میں یہ بھی کہا کہ بنگلور کا یہ معاملہ یو پی اے کے دو محاذوں پر سرکاری میں رقومات کے استعمال سے متعلق ہے۔ کانگریس ٹھیکداروں اور ان سے فائدہ اٹھانے والوں کے ذریعہ دولت بٹور رہی ہے اور اس کے بعد خود ہی ملک کے وفاقی ڈھانچہ سے ہمدردی جتاتی ہے۔