نئی دہلی ۔ 9 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں انکم ٹیکس کی جانب سے دی گئی نوٹس کو سیاسی ہراسانی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ سونیا گاندھی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں انکم ٹیکس نے جو نوٹس دی ہے وہ سیاسی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔ یہ آئی سی سی ہیڈکوارٹر پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ابھیشک سنگھوی نے کل یہ نوٹس ملنے کی توثیق کی تھی۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی یہ عادت نہیں ہے کہ وہ اس نوٹس کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتائے۔ بلا شبہ یہ سیاسی انتقامی کارروائی کا مظہر ہے۔