انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کیلئے آدھار کارڈ کو پیان کارڈ سے مربوط کرنا لازمی : سپریم کورٹ 

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کیلئے آدھار کارڈ کو پیان کارڈ سے مربوط کرنا ضروری ہے ۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس ایس عبدالنظیر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے پہلے ہی اس مسئلہ کا فیصلہ کردیاہے او رانکم ٹیکس ایکٹ دفعہ 139AAکو برقرار رکھا ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کے خلاف کی گئی اپیل پر عدالت نے یہ ہدایت دی ۔

دہلی ہائی کورٹ نے ۲؍ افراد شیریا سین او رجئے شری ستپوتے کو 2018-19ء کے لئے آدھار اور پیان کو مربوط کئے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی اجازت دی تھی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے مذکورہ بالا حکم اس حقیقت کے پیش نظر منظور کیا تھا کہ یہ مسئلہ اس عدالت کے زیر غور ہے جس کے بعد اس عدالت نے اس مسئلہ کا فیصلہ کردیا اور انکم ٹیکس کی دفعہ 139AAکو برقرار رکھا ۔ ان باتوں کے پیش نظر آدھار کو پیان سے مربوط کرنا لازمی ہے ۔