ونپرتی 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوکل، کیاسٹ انکم سرٹیفکٹس کو جاریہ مہینے کی 15 تاریخ تک تحصیلدار دفتر سے حاصل کرلینے آر ڈی او ونپرتی رامچندر ریڈی نے عوام سے اپیل کی۔ آج آر ڈی او دفتر میں ضلع کلکٹریٹ سے ٹیلی کانفرنس سے بات کی۔ بعدازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دستاویز کے حصول کیلئے تحصیلدار دفتر میں اس ماہ کی 9 تاریخ سے 15 تاریخ تک کاؤنٹر لگائے جائیں گے۔ اس سے عوام استفادہ کریں۔ انکم کیاسٹ اور لوکل سرٹیفکٹ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔