نظام آباد میں جمعیتہ العلماء کے وفد کی ضلع کلکٹر کو یادداشت
نظام آباد:11؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیۃ العلماء نظام آباد کے زیر اہتمام کل جماعتی وفد آج ضلع کلکٹر رونالڈ روس کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ ضلع ورنگل کے آلیر میں پولیس اکائونٹر میں ہلاک پولیس انکائونٹر کی واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ کل جماعتی وفد نے کل ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ورنگل کے آلیر انکائونٹر کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے آج ضلع کلکٹر کے ذریعہ چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس فیصلہ کے تحت صدر جمعیۃ العلماء حافظ لئیق خان کی قیادت میں سابق ڈپٹی مئیر میر مجاز علی، ملت ویلفیر سوسائٹی کے صدر مولانا کریم الدین کمال، مولانا احمد عبدالعظیم جماعت اسلامی، محمد وجہی اللہ اہلحدیث، ظہیر الدین جاوید نائب صدر ضلع وقف کمیٹی، ایم اے قدیر قائد تلگودیشم کے علاوہ دیگر نے آج ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل کے آلیر میں زیر دریافت پانچ قیدیوں کو پولیس نشانہ بنایا ہے جبکہ پولیس اسکارٹ کے ساتھ 17 پولیس ملازمین شامل تھے اور زیر دریافت قیدیوں کے ہاتھ میں ہتکھڑیاں تھی اس کس طرح حملہ کرسکتے ہیں۔ پولیس نے ضلع نلگنڈہ میں ہوئے واقعہ کا بدلہ لیتے ہوئے ان پانچ نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ لہذا اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کراتے ہوئے انکائونٹر میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مہلوکین کے افراد خاندان کو ایکس گریشیاء دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ یہ وفد کل جماعتی قائدین کے ہمراہ حیدرآباد پہنچ کر انکائونٹر میں شہید ہونے والے افراد خاندان سے ملاقات کریگا اور ان سے اظہار تعزیت کریگا۔