انڈین ہاکی : 2018ء میں بھی کئی مواقع گنوائے

نئی دہلی ، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسا باور کیا جارہا تھا کہ یہ سال انڈین ہاکی کی قسمت میں تبدیلی لاسکتا ہے، لیکن 2018ء اس کھیل کیلئے مواقع گنوانے کی ایک اور کہانی ثابت ہوا۔ تین بڑے ایونٹس کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ سے بہت کچھ توقع تھی لیکن یہ توقعات پوری ہونے کی بجائے 2018ء آٹھ مرتبہ کے اولمپک چمپینس کیلئے ’اگر مگر‘ والا سال ثابت ہوا۔ سال کی شروعات میں انڈیا سے اپنے ایشین گیمز ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے 2020ء ٹوکیو اولمپکس کیلئے راست طور پر کوالیفائی ہونے کی توقع تھی۔ بھوبنیشور میں ورلڈ کپ میں وہ سیمی فائنلز میں بھی نہیں پہنچ سکے۔