سدی پیٹ ۔29؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انڈین کوسٹ گارڈ ( آئی سی جی ) میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔جس میں جنرل ڈیوٹی( مرد؍خواتین ) کی جائیدادیں شامل ہیں ۔ اس کے لیے اُمیدوار کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1991 تا 30؍ جون 1995 کے درمیان رہنا چاہیے ۔ جب کہ جنرل ڈیوٹی (پائیلٹ ‘نویگیٹر؍آبزرور)کے لیے اُمیدوار کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1991 تا 30 ؍ جون 1997 کے درمیان رہنا چاہیے ۔ درخواست گذار کی تعلیمی قابلیت میتھامیٹکس‘فزیکس ‘ کمیسٹری میں 60 فیصد نمبرات کے ساتھ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی ضروری ہے ۔ ٹکنیکل برانچ شعبہ کے لییمیکانیکل ‘ الیکٹریکل ؍ میرین ؍آٹوموٹیو؍میکٹرانکس؍انڈسٹریل اینڈپروڈکشن ؍مٹرجی ؍ڈیزائن ؍ایروناٹک ؍ایروسیس ؍الیکٹریکل ؍الیکٹرانکس ؍ٹیلی کمیونیکیشن؍انسٹرومنٹیشن اینڈ کنٹرول ؍ الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن کے میدان میں انجنیئرنگ بی ای یا بی ٹیک رہنا چاہیے ۔ جس کے لیے اُمیدوار کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1991 تا 30؍ جون 1995 کے درمیان رہنا ضروری ہے ۔ اسی طرح پائیلٹس ( ہیلی کیاپٹر اینڈ فیکسڈونگ ) کے لیے اُمیدوار کی تعلیمی قابلیت میں انٹرمیں60 فیصد نمبرات کے ساتھ کمرشیل پائیلٹ لائسنس کے حامل رہنا چاہیے ۔ جس کے اُمیدوار کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1991 تا 30 ؍ جون 1997 کے درمیان رہنا ضروری ہے ۔ آن لائین رجسٹریشن کا آغاز 30 ؍ مئی کو ہوگا جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ؍ جو ن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائیٹ joinindiancoastguard.gov.in ملاحظہ کریں ۔