انڈین کرکٹ ٹیم میں کسی بھی تبدیلی یا کانٹ چھانٹ کے خلاف سابق کپتان سورو گنگولی کا انتباہ

برمنگھم ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے ساتھ انڈیا کی شکست پر سابق کپتان سورو گنگولی نے ویراٹ کوہلی پر زور دیا کہ وہ ٹیم میں کسی بھی تبدیلی اور کانٹ چھانٹ کے اپنے ارادے سے باز رہیں اور ہندوستانی کھلاڑیوں مرلی وجئے اور اجنکیارہا نے پرزور دیا کہ وہ اپنے مضبوط اراداوں کے ساتھ بیاٹنگ کریں ۔ اوپنر وجئے (20/6) اور درمیانی درجہ کے کھلاڑی رہا نے (15/2) دونوں نے ملکر 43 رنوں کو جوڑا ۔ انسٹراگرام پرگنگولی نے تحریر کیا کہ اگر آپ کورن جیتنا ہے تو ضروری ہے کہ ہر کھلاڑی رن بنائے ۔ ہندوستان کا انگلینڈ کے ساتھ پانچوں ٹسٹ میاچس کی سیریز میں یہ پہلا ٹسٹ میاچ ہے ۔ اجنکے رہا نے اور مرلی وجئے دونوں کھلاڑیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس سے قبل بھی انہوں نے اپنی کارکردگی کے نقوش چھوڑ ے ہیں اور انہوں نے کہا کہ شکست کا ذمہ دار کپتان نہیں ہوتا ہے ۔ اگر آپ کپتان ہیں تو آپ کو حق پہنچ سکتا ہے جس طرح جیت پر وہ کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرے شکست پر اس کو تنقید کرنے کا بھی حق حاصل ہے ۔ ویراٹ کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کو کھلاڑیوں کو مکمل موقع دینا چاہئیے کہ وہ اپنے عزم و استقلال کے ساتھ کھیل کھیلیں اور ان کو میاچ سے باہر نکالنا مناسب نہیں ہے کیونکہ ان کو کارکردگی کیلئے موقع عطا کریں ۔