بوسن (کوریا)۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ڈیوس کپ ٹیم نے یہاں کوریا کی سرزمین پر تاریخی کامیابی درج کرتے ہوئے ورلڈ گروپ پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔ سوم دیو دیو ورمن نے آج گروپ I ایشیا اوسنیا کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں یونگ کیو لمکو شکست دی۔ سوم دیو نے پہلا مقابلہ 6-4 ، 5-7، 6-3، 6-1 سے اپنے نام کرلیا جس سے ہندوستان 3-1 سے کامیاب رہا۔
اس سے دوسرے مقابلے بے معنی ہوگئے۔ ہندوستانی ٹیم کے ارکان سمن سنگھ نے ٹوئٹ کیا کہ سوم دیو دیو ورمن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہمیں کوریا کے خلاف کامیابی دلائی۔ بوپنا نے کل اہم ترین گروپ میں ساکت مائی نیمی کے ساتھ مل کر جیت درج کی تھی اور ہندوستان کو سبقت دلائی تھی ۔ سوم دیو نے پھر زبردست مظاہرہ کیا اور انہوں نے پہلے دن بھی مشکل ترین مقابلے میں فتح حاصل کی تھی۔ کیو لم نے ابتدائی میچ میں سمن سنگھ کو شکست دی تھی، لیکن آج وہ سوم دیو کے سامنے ٹک نہ سکے اور شکست سے دوچار ہوگئے۔