نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے موٹر اسپورٹس کو بالآخر اسپورٹس کے طور پر تسلیم کرلیا۔ وزارت اسپورٹس کے تائید یافتہ قومی اسپورٹس فیڈریشنوں کے اسپورٹس کی فہرست میں اس کو شامل کرلیا گیا۔ ٹیکس اور دفتری کارروائیوں کے سبب حائل رکاوٹوں کے پیش نظر گرینڈ پری منسوخ کئے جانے کے بعد ایک ایسے وقت جب ملک میں فارمولہ 1 کو واپس لانے کی مساعی جاری ہے۔ انڈین موٹر اسپورٹس کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وزارت اسپورٹس نے موٹر اسپورٹس کو اسپورٹس کی نظرثانی شدہ فہرست میں شامل کیا ہے۔ تاہم موٹر اسپورٹس کلبس آف انڈیا کے فیڈریشن کو کوئی مالی اعانت نہیں کی جائے گی۔ تاہم موٹر اسپورٹس کی گورننگ باڈی کو حکومت کی اس مدد سے فارمولہ 1 گرینیڈ پری کے انعقاد میں زیادہ فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ ابتدائی طور پر صرف پروموٹرس جے پی گروپ اور اس کے تجارتی حقوق کے مالک فارمولہ ون مینجمنٹ (ایف او ایم) کو ہوگا۔