ممبئی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین سائنس کانگریس کے 102 ویں سیشن کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کل یہاں یونیورسٹی آف ممبئی میں کریں گے۔ اس پانچ روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی سائنسی برادری کی جانب سے مقالے اور مختلف خاکے پیش کئے جائیں گے۔ ممبئی میں سائنس کانگریس کی 45 سال کے وقفہ کے بعد واپسی ہورہی ہے اور اس بار ممبئی کو ہندوستان کے تجارتی دارالحکومت کے طور پر بھی اجاگر کیا جائے گا۔