انڈین ایسیس نے آئی پی ٹی ایل خطاب جیت لیا

دبئی۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے انٹرنیشنل پریمیر ٹینس لیگ کے آخری مقابلے میں جائل موفیلس کو شاندار مظاہرہ کے ذریعہ 6-0 کی شکست دی، لیکن یہ کامیابی یو اے ای رائلس کو خطاب نہیں دلواسکی جیسا کہ انڈین ایسیس کے راجر فیڈرر ، پیٹ سمپراس اور اینا اوانووچ کے علاوہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہمراہ روہن بوپنا پر مشتمل ٹیم نے ٹورنمنٹ میں مسلسل بہتر مظاہرے کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو افتتاحی آئی پی ٹی ایل خطاب دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔