نئی دہلی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اولمپک اسوسی ایشن سیکریٹری جنرل راجیو مہتا نے وزیر اسپورٹس راجیہ وردھن سنگھ نے سفارش کی ہے کہ ہندوستانی اتھلیٹس کو بین الاقوامی مقابلوں میں سفر کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ کے ساتھ ساتھ ان کے ڈانٹری الاؤنس کو دوگنا کرنے کی سفارش کی ہے۔ IAO نے یوتھ اولمپکس گیمس میں میڈل حاصل کرنے والوں کیلئے 3 لاکھ، 1.5 لاکھ اور ایک لاکھ روپئے کی رسمی انعام سے نوازا۔ مسٹر مہتا نے راتھوڑ اور اسپورٹس سیکریٹری راہول بھٹناگر کی موجودگی میں کہا کہ بسا اوقات کھیل کے عہدیدار بزنس کلاس میں اور کھلاڑی الیکانمی کلاس میں سفر کرتے ہیں جس سے ان کو بڑی خفت کا سامنا ہوتا ہے چنانچہ انہوں نے وزارت سے اپیل کی کہ کسی بھی بین الاقوامی سفر جو تین گھنٹے سے زیادہ ہو، کھلاڑیوں کیلئے بزنس کلاس کا انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپیل کی کہ کھلاڑیوں کے ڈائٹری الاؤنس کو 450 روپئے سے بڑھاکر 1000 روپئے کردیا جائے۔اس موقع پر IOA صدر نریندر بترا نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی کامیابی کے بعد مسرور ہوکر آسودۂ خاطر نہ ہوجائے گی اور انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اب ان کی نظریں ٹوئنٹی 20 ٹوکیو اولمپکس پر مرکوز ہونی چاہئیں۔