انڈین اولمپک اسوسی ایشن کو وزارت اسپورٹس کا سخت انتباہ

نئی دہلی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اسپورٹس نے اسپورٹس کے فیڈریشنس کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے سالانہ کھاتوں اور بیالنس شیٹ کی تفصیلات اپنی ویب سائیٹ پر جاری کریں لیکن حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے اِس حکم کی صرف تین فیڈریشنس نے تعمیل کی ہے۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی) ، آل انڈیا چیس فیڈریشن (اے آئی سی ایف) اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے وزارت اسپورٹس کے عہدیداروں کے حکم کے مطابق اپنی تمام تر تفصیلات ویب سائیٹ پر جاری کی ہے۔ اِس ضمن میں وزارت اسپورٹس نے تیسری نوٹس جاری کرتے ہوئے انڈین اولمپک اسوسی ایشن اور این ایس ایف ایس کو انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری نہیں کریں گے تو نہ صرف اِن کی مسلمہ حیثیت کی تجدید نہیں کی جائے گی بلکہ مالی تعاون کو بھی روک دیا جائے گا۔