انڈیا کے نیٹ ورک سائٹس کی جدید کاریTelenar

اے پی تلنگانہ میں دو ہزار نیٹ ورک سائٹس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : Telenar انڈیا نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اس کے دو ہزار سائٹس کی جدید کاری کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ شری ناتھ کوئین سرکل بزنس ہیڈ اے پی اینڈ ٹی اس ٹیلی نار انڈیا نے اس بات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی موبائل رابطہ کو سہولت بخش بنانے کے لیے تمام تر کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اس کے موبائل صارفین کے لیے ٹکنالوجی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی جی ایس ایم سلویشن کے ذریعہ کمپنی کے نیٹ ورک صلاحیتوں میں 25 فیصد اضافہ درج کرے گی ۔ صارفین کو بہتر آواز اور ڈٹا خدمات فراہم کئیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے نئی ٹکنالوجی نیرو بیانڈ LTE کو وارناسی میں روشناس کروایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے سارے ملک میں سات ہزار سائٹس کی جدید کاری کا نشانہ مقرر کیا تھا جس کو کامیابی کے ساتھ تکمیل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی اس کے چھ آپریشنل سرکلس میں اس کے صارفین کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ خدمات کے لیے تیار ہے ۔۔