انڈیا کو ایران سے شکست انڈر 16 چمپئن شپ سے اخراج

مارگاؤ ، 22 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) دس کھلاڑیوں تک محدود انڈیا کو برتر ایران نے 3-0 سے ہرا دیا اور یہاں چہارشنبہ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اس نتیجے کے ساتھ میزبانوں کا اے ایف سی انڈر۔ 16 چمپئن شپ 2016ء سے اخراج ہوگیا۔ محمد غدیری (23 واں منٹ) نے ایران کو وقفے قبل سبقت دلائی جبکہ محمد شریفی (82 ، 90+) نے اواخر میں دو پنالٹیز کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے ایران کی عمدہ کامیابی مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہندوستان نے تین مقابلوں سے ایک پوائنٹ پر اختتام کیا جبکہ ایران نے گروپ A میں اتنے ہی میچز سے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور کوارٹر فائنلز میں پہنچ گیا۔ انڈیا کو 55 ویں منٹ میں جھٹکہ لگا جب بورس کو دوسری مرتبہ زرد کارڈ پر میدان چھوڑنا پڑا اور ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی۔