نئی دہلی۔ 18اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) وکٹ کیپر دنیش کارتک، شریس ایر اور اجنکیا رہانے کو23 اکتوبر کو گھریلو کرکٹ ٹورنمنٹ پروفیسر ڈی بی دیودھر کیلئے انڈیا اے ، انڈیا بی اور انڈیا سی ٹیموں کا کپتان مقررکیا گیا ہے اور تین مختلف ٹیموں میں محمد سراج ،شہباز ندیم اورعمر نذیر کو موقع دیا گیا ہے ۔آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے اس ٹورنامنٹ کیلئے تینوں ٹیموںکو منتخب کیا جو دہلی میںکھیلا جائے گا۔ ان ٹیموں میں ہندوستان کی محدود اووروں کی ٹیم سے باہر ہوئے آف اسپنر روی چندرن اشون اور سریش رینا کو موقع دیا گیا ہے ۔ دونوں کے لئے ورلڈکپ سے پہلے خود کی دعویداری پیش کرنے کا آخری موقع ہو گا۔کارتک کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم میں شامل نہیںکیاہے ۔انڈیا اے ٹیم میں کئی اسٹار کھلاڑی موجود ہیں جن میں ابھرتے اسٹار اوپنر پرتھوی شا تجربہ کار بیٹسمین کرون نائر ، آف اسپنر روی چندرن اشون، فاسٹ بولرمحمد سراج، آل راؤنڈر کرنال پانڈیا اور نتیش رانا قابل ذکر ہیں ۔ہندوستان کی محدود اووروں کی ٹیم سے طویل وقت سے باہر رہنے والے اشون کے لیے اس فارمیٹ میں خود کو ثابت کرنے کا یہ شاندار موقع ہے ۔ ہندوستان کے لیے111 ونڈے میں150 وکٹ لینے والے اشون نے اپنا آخری ونڈے میچ30 جون2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ اس کے بعد سے ہی ہندوستان کی ونڈے اور ٹوئنٹی20 ٹیموں سے باہر ہیں۔ ان کا آخری ٹوئنٹی 20 میچ 9 جولائی2017 کو تھا۔ اشون کے ساتھ ہندوستانی ونڈے ٹیم سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی ونڈے ٹیم میں واپسی ہو چکی ہے جبکہ اشون کو ونڈے ٹیم میں واپسی کا انتظار ہے ۔ انڈیا بی ٹیم میں شریس ایر کے ساتھ منوج تیواری، نوجوان وکٹ کیپرانکوش بینس، حال ہی میں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت رائیڈو، بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم اور فاسٹ بولر ورون آرون کو جگہ ملی ہے ۔ہندوستانی اوپنر اجنکیا رہانے کو انڈیا سی کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ انڈیا سی میں نوجوان بیٹسمین شبھمن گل، تجربہ کار سریش رائنا، جھارکھنڈ کے ایشان کشن کو جگہ ملی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم سے باہر رہنے والے رائنا کے لئے بھی خودکو ثابت کرنے کا یہ ایک شاندار موقع ہے ۔انڈیا اے ان کھلاڑیوںپر مشتمل ہے۔ دنیش کارتک (کپتان )،پرتھوی شا، انمول پریت سنگھ، ایشورن، انکت باونے ، نتیش رانا، کر ون نائر، کرنال پانڈیا، روی چندرن اشون، شریس گوپال، ایس ملانی، محمد سراج، دھول کلکرنی، سددارتھ کول۔انڈیا بی میںشریس ایر (کپتان)، مینک اگروال، رتوراج گایکواڈ، پی ایس چوپڑا، ھنما وھاری، منوج تیواری، انکوش بینس (وکٹ کیپر)، روہت رائیڈو، کرشنپا گوتم، مینک مارکنڈے ، شہباز ندیم، دیپک چاھر، ورون آرون، جے دیو انادکت کو موقع دیا گیا ہے۔ انڈیا سی ٹیم اجنکیا رہانے (کپتان)،ابھینو مکند، شبھمن گل، آر سمرتھ، سریش رینا، سوریہ کمار یادو،ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وجے شنکر، واشنگٹن سندر ، راہل چاھر، پپو رائے ، نودیپ سینی، آر گربانی اور عمر نذیرپر مشتمل ہے۔