دبئی ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا نے آج کٹر حریف پاکستان کو آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن سے بے دخل کردیا جو نیوزی لینڈ کے مقابل کولکاتا میں دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں 178 رنز کی جامع جیت کے سبب ممکن ہوا ، جس نے انھیں سیریز کامیابی بھی دلائی ہے۔ جاریہ سیریز کے اختتام پر جب آئی سی سی ٹسٹ چارٹ تازہ تبدیلیوں کے ساتھ ہندوستان کو نمبر 1 رینک ٹیم کے طور پر پیش کرے گا۔ انڈین کیپٹن ویراٹ کوہلی نے کولکاتا میں فتح کی تکمیل کے ساتھ آئی سی سی درجہ بندی میں ترقی اور نمبر ون پوزیشن کے حصول پر کہا کہ طویل ہوم سیزن انھیں اپنی ٹاپ پوزیشن کی برقراری میں مدد کرے گا۔