بنگلورو ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اے کے بولروں نے شاندار اجتماعی کاوش میں بنگلہ دیش اے کی لائن اپ کو تہس نہس کردیا جس کے ساتھ میزبان ٹیم نے دورہ کنندگان کو واحد غیرسرکاری کرکٹ ٹسٹ میں آج یہاں اننگز اور 32 رنز سے شکست فاش دے دی۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آج تیسرے روز کل کے اسکور 36/2 سے آگے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش اے کی ٹیم 39.3 اوورز میں 151 پر ڈھیر ہوگئی، جس میں ایشور پانڈے (3/28)، جینت یادو (3/48) اور ابھمنیو متھن (2/23) نے مہمانوں کو زیادہ تر نقصان پہنچایا۔ بنگلہ دیش اے کے 228 کے جواب میں انڈیا اے کے اسکور 411/5d کے بعد سے مہمان بیٹسمنوں کیلئے بڑا کٹھن مسئلہ درپیش ہوچلا تھا۔ انھیں نہ صرف بڑی سبقت کو ختم کرنا تھا بلکہ میزبانوں کیلئے معقول ٹارگٹ بھی مقرر کرنا تھا۔ تاہم بنگلہ دیش اے پہلی اننگز کا خسارہ تک ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوئے۔
بڑی سیریز سے قبل اچھی تیاری : دھون
انڈیا اے کیپٹن شکھر دھون نے بنگلہ دیش اے کیخلاف سہ روزہ میچ میں جیت کے بعد کہا کہ انھیں اپنی فٹنس کو آزمانے کا اچھا موقع ملا اور وہ خوش ہیں کہ جنوبی افریقہ سیریز سے قبل 150 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ گال ٹسٹ میں زخمی ہوئے ت