اداکارہ اکشیا ، ونی نے افتتاح انجام دیا
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : چھ روزہ silk انڈیا ایکسپو 2014 کا سری ستیہ سائی نگامگمم ، سری نگر کالونی حیدرآباد میں آغاز عمل میں آیا ۔ یہ 19 مئی تک جاری رہے گا ۔ مسڈکال فلم کی ٹیم اداکارہ ونی ، اداکار شیوا اور اداکارہ اکشیا نے نمائش کا افتتاح انجام دیا ۔ ہتاشلپی آرٹنس اینڈ ویورس اسوسی ایشن نے اس کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر اداکارہ ونی ، اکشیا ڈیزائنر ملبوسات کی ستائش کی ۔ مختلف سلک ساڑی بافندے ، ہینڈلوم کلسٹرس اور سلک کو آپریٹیو سوسائٹیز اپنے اشیاء کی نمائش کریں گے ۔ آرگنائزر ابھینند نے کہا کہ مختلف اشیاء کو راست طور پر گاہکوں تک پہنچانا ہے ۔ میسور سلک ساڑیوں ، کریپ ، جارجیٹ سلک ساڑیوں ، تسرسلک ساڑیوں ، سوٹس ، کانچی ورم سلک ساڑیوں ، ڈیزائنر فینسی ساڑیوں ، دھرماورم سلک ساڑیوں ، جوٹ سلک ساڑیوں ، ڈھاکہ سلک ساڑیوں ، ہینڈلوم سلک کاٹن ساڑیوں ، سلک بلینڈس ، ساڑیوں سلک شالس ، گدوال سلک ساڑیوں کے علاوہ ڈیرس میٹریل ، پرنٹیڈ سلک ساڑیوں ، مہیشوری چندیری سلک ساڑیوں ، کوٹا سلک ، ملبری سلک ، بنارس جامدانی و دیگر ملبوسات کی نمائش کی جائے گی ۔۔