جکارتہ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے ریو اولمپکس سے قبل اپنے حوصلہ بلند کرنے کیلئے اس سیزن کا پہلا خطاب حاصل کرنے کی جستجو میں 9 لاکھ امریکی ڈالر مالیتی انڈونیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیئر میں اپنی مہم شروع کررہی ہے جس کے کوالیفائرس کا کل آغاز ہوگا۔ سائنا کہنی پر زخم کے سبب حالیہ چند مقابلوں میں حصہ لینے سے قاصر تھیں، اب پوری طرح بحالی کے بعد دوبارہ سرگرم ہوچکی ہیں۔ انڈیا اوپن، ملائیشیا اوپن اور ایشین چمپین شپ جیسے چند مقابلوں میں سیمی فائنلس تک رسائی حاصل کی تھی۔
انٹرنیشنل جونیر شاٹ گن کپ میں کیرتی گپتا کو گولڈ میڈل
نئی دہلی۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فن لینڈ کے شہر اوری مٹیلا میں منعقدہ آٹھویں انٹرنیشنل جونیر شاٹ گن کپ شوٹنگ 2016ء میں ہندوستانی شوٹر کیرتی گپتا کو انفرادی اور ان کی ٹیم کو ٹراپ ایونٹ میں اجتماعی گولڈ میڈل حاصل ہوا۔ اٹلی کی شوٹر ایریکا سیسا کو سلور اور روسی نتالیہ چیس ٹووا کو برونز میڈل حاصل ہوئے۔ کیرتی نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لئے 14 شاٹس لگائے۔ ہندوستانی ٹیم دہلی کی کیرتی کے علاوہ بھوپال کی منیشا کیر اور پراگت دوبے پر مشتمل تھی۔