انڈونیشیاء میں گرجا گھروں پر خودکش حملے ‘11ہلاک

41 زخمی ‘مہلوکین میں حملہ آور اور زخمیوں میں پولیس عہدیدار شامل
سرابایا۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) خودکش بم برداروں نے 2موٹر سیکل پر سوار تھے اور ایک خاتون اوراس کے بچوںنے حملے کئے ۔ جب کہ انڈونیشیا کے گرجا گھروں میں دعائیہ اجتماع جاری تھا ‘ ان حملوں سے کم از کم 11افراد ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب یہ عیسائی اقلیت پر مہلک ترین حملے تھے ۔ پہلا حملہ سینٹا میریا کیتھولک چرچ پر سرابایا میں ہوا جس سے 4افراد ہلاک ہوگئے ‘ جن میں ایک یا دو خودکش بم بردار بھی تھے ۔ پولیس کے ترجمان فرانس بایا نے کہا کہ کم از کم چار افراد جن میں سے دو حملہ آور تھے ہلاک ہوگئے ۔ موقع واردات سے اطلاع کے بموجب 2پولیس عہدیدار 41زخمیوں میں شامل ہیں ۔ اس دھماکہ کے بعد دوسرا دھماکہ چند منٹ بعد کرائسٹ چرچ دپنگورواورتیسرا شہر پنٹے کوسٹا کے چرچ پر کیا گیا ۔ صدر انڈونیشیاء جوکوجوکووچ سرابایا پہنچ رہے ہیں جو مشرقی جاوا کا دارالحکومت ہے ۔ حملوں کے بعد منگیرا نے کہا کہ بم دھماکے کرسمس کی شام 2000ء میںعیسائی اقلیت اور گرجا گھروں پر سلسلہ وار بم حملوں کے بعد کا بدترین حملہ تھا ۔ سینئر پولیس عہدیدار کے بموجب بم دھماکے کم از کم پانچ خودکش بم برداروں بشمول ایک نقاب پوش خاتون نے کئے تھے جس کے ساتھ دو بچے بھی تھے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ خاتون اور بچوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہوسکا ۔