انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں

رائچور ۔/10جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آئی ٹی آئی اسٹوڈنٹس احتجاجی کمیٹی کے ارکان نے چہارشنبہ کے دن ڈپٹی کمشنر رائچور کے دفتر کے روبرو احتجاج کرتے ہوء مطالبہ کیا کہITI’Sمیں سیمسٹر سسٹم ختم کردیا جائے ۔ سمیتی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ نے کوئی عذر بتائے بغیر ITI’Sکے لئے سیمسٹر سسٹم نافذ کردیاہے۔ یہ سیمسٹر سسٹم اگست2013سے شروع کیا گیا ہے جس کے سبب کالجوں کے پرنسپل و اساتذہ تذبذب میں پڑے ہوئے ہیں کہ نصاب ختم کس طرح ہوگا اور اس سیمسٹر سسٹمک نتائج کیانکلیں گے۔ سمیتی کے قائدین کے بموجب جب طلباء نے 23دسمبر کو بنگلور چلو احتجاجی ریالی نکالنے کا پروگرام بنایا تھا تو اس وقت جائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ نے تیقن دیا تھا کہاس ضمن میں موافقانہ فیصلہ کیاجائیگا۔ لیکن اب تک کوئی فیصہ نہیں کیا گیا ہے ۔

طلبا کے نمائندوں نے محکمہ کے عہدہ داران سے بھی بات چیت کی ۔ عہدہ داران نے بھی تیقن دیا تھا کہ ایک ہفتہ میں معاملہ کی یکسوئی ہوجائیگی لیکن پھر بھی ایسا نہ ہوسکا۔ سمیتی کے قائدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ سیمسٹر امتحانات کی تیاریاں کرہے ہیں جو جنوری یا فبروری 2014میں منعقد ہوں گے۔ لیکن طلبا کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ سیمیسٹر نظام ختم کرکے سابق کی طرح سالانہ امتحانات منعقد کئے جائیں۔اس ضمن میں انھوں نے سابق میں بھی ڈپٹی کمشنر ایس این ناگر اجو کو احتجاجی یادداشت پیش کی تھی ۔اس موقع پر آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائیزیشن کے ضلعی سیکریٹری چن بسوا مانیکالاور آل انڈیا اسٹوڈینٹس آرگنائیزیشن کے جنرل سیکریٹری پرمود کمار بھی موجود تھے۔ آئی ٹی آئی احتجاجی کمیٹی کے آرگنائیزر دین دیال نے احتجاجی طلبا کی قیادت کی ۔ ڈپٹی کمشنررائچو کو ایک احتجاجی یادداشت بھی پیش کی گئی۔