انڈر19 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

ویلنگٹن ۔یکم ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی منظر عام پر آگئی۔میگا ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر نیوزی لینڈ آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی تو اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن، نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ رابرٹسن، کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ انڈر 19ورلڈ کپ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کوبین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا شاندار تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ہی نظم و ضبط بھی سکھاتا ہے۔