کولکتہ۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا خطابی مقابلہ 28 اکٹوبر کو کولکتہ میں منعقد ہوگا جبکہ نوی ممبئی اور گوہاٹی کو سیمی فائنل کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان جو کہ پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے، اور سیمی فائنل اور فائنل کے میزبان شہر کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ویویکانندا یوابھارتی کریننگن جس میں 85 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اس پر کروڑہا روپئے خرچ کیا گیا ہے اور یہ میدان بھی تیسرے مقام کے لیے کھیلے جانے والے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل یہاں گروپ ایف کے 6 مقابلے بھی منعقد کیئے جائیں گے۔ ٹورنمنٹ کی تمام تر تفصیلات کا اعلان فیفا کی 8 رکنی ٹیم کے ہندوستان کے دوسرے کے 7 دن بعد کیا گیا ہے۔ جیسا کہ چند دن قبل فیفا کے عہدیدار جیمی یرزا کی سرپرستی میں فیفا کا ایک وفد ہندوستان کا دورہ کرتے ہوئے یہاں فٹبال کے لیے کی جانے والی تعمیراتی سرگرمیوں اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور اب فیفا کی جانب سے ٹورنمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔