ٹورنٹو، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں جاری فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا، امریکہ، جرمنی، کینیڈا، نائیجیریا، نیوزی لینڈ، فرانس اور جنوبی کوریا نے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنلز مرحلے میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جارہے ہیں، پہلا میچ امریکہ اور شمالی کوریا، دوسرا جرمنی اور کینیڈا کے درمیان مقرر ہے۔ 17 اگست کو پہلے میچ میں نائیجیریا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے میچ میں فرانس اور جنوبی کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔ سیمی فائنلز 20 اگست جبکہ فیصلہ کن معرکہ 24 اگسٹ کو ہو گا۔
ویراٹ کوہلی کا چیلسی فٹبال اسٹیڈیم کا دورہ
لندن، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ فٹبال کلب چیلسی نے سماجی رابطے کی ویب پر ہندوستانی اسٹار بیٹسمین کی تصویر آویزاں کی جس میں کوہلی 18 نمبر کی چیلسی کی جرسی تھامے ہوئے ہیں۔ کوہلی انگلینڈ کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز میں اب تک خاطر خواہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور 4 میچوں میں صرف 13.5 کی اوسط سے 108 رنز بنا سکے ہیں۔