دوبئی 26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ہندوستانی کپتان و افسانوی آل راونڈر کپل دیو نے آج ہندوستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے جو بنگلہ دیش میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لیگی ۔ کپل دیو نے کہا کہ وہ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ اب وہ خود اپنی قسمت تحریر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ونڈے اور ٹسٹ ٹیموں میں کھلاڑیوں کی اتھل پتھل کا سلسلہ جاری ہے اورا س ٹورنمنٹ میں اچھا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی مستقبل کیلئے خود کو تیار کرسکتے ہیں اور سلیکٹرس کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کے نوجوان کھلاڑی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔