انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آج بنگلہ دیش میں آغاز

دنیا بھر میں ایک بلین شائقین تقریبا تمام میچس کا مشاہدہ کرسکیں گے
دوبئی 26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا بنگلہ دیش میں آغاز ہونے جا رہا ہے اور اس ٹورنمنٹ کو آئی سی سی کی جانب سے دنیا بھر میں 15 براڈ کاسٹرس کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہے ۔ اس طرح مستقبل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹارس اب دنیا کے بیشتر ممالک میں شہرت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹورنمنٹ کل سے شروع ہو رہا ہے ۔ چٹگانگ میں ہونے والے پہلے میچ کا راست ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا جب دنیا بھر میں ایک بلین لوگ اس میچ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ پہلا میچ میزبان بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا ۔ آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ کو فروغ دینے ٹورنمنٹ کے وسیع کوریج کو یقینی بنانے اقدامات کئے ہیں۔ چٹگانگ سے چار میچس کا میر پور و ڈھاکہ سے سات اور نو میچس کا راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔