انڈر 19 ورلڈ کپ اہمیت کا حامل

دوبئی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کیلئے یہ ایک انتہائی اہمیت کا ٹورنمنٹ ہے۔ اوپنر شکھر دھون نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے خصوص میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک سنہری موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2004ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ساتھ میرے کئی یادگارلمحات وابستہ ہیں۔ علاوہ ازیں 2008ء کے ٹورنمنٹ میں ویراٹ کوہلی نے ٹیم کو عالمی چمپین بنایا تھا جس میں رویندر جڈیجہ بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں 2014ء کے ایڈیشن میں کلدیپ یادو ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے ، جنہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی ۔