حیدرآباد ، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کے انڈر 15 سلیکشن ٹرائلس کرنول ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں 2 اور 3 اگسٹ 2015ء کو منعقد کئے جارہے ہیں۔ سکریٹری تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن جی پی پالگنا نے بتایا کہ ان سلیکشنس کیلئے یکم جنوری یا بعد کی پیدائش والے امیدوار اہل ہیں۔ خواہش مند کھلاڑیوں کو اصل صداقت نامہ ٔ پیدائش کے ساتھ 2 اگسٹ کو صبح 6:30 بجے اسٹیڈیم پر رجوع ہونا چاہئے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985728531 پر ربط پیدا کریں،