حیدرآباد، 14 مئی (راست) اسپورٹس پروموٹرس کے زیراہتمام ٹی ٹوئنٹی انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ میں راہول راؤ نے دھواں دھار سنچری بناتے ہوئے اپنی ٹیم گلیڈیٹرس XI کو جیت سے ہمکنار کرایا ۔ دہلی پبلک اسکول کرکٹ گراؤنڈ پر اتوار کو منعقدہ مقابلے میں ڈی پی ایس واریئرس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں 174/7 اسکور کئے ۔ گلیڈیٹرس نے راہول کے 60 گیندوں میں 110 رنز کے بل بوتے پر 177/9 کے ساتھ سنسنی خیز جیت درج کرائی ۔