حیدرآباد 9 جولائی (ای میل) مجوزہ انڈر 14 فٹبال ٹورنمنٹ اور کھلاڑیوں کا انتخاب جوکہ حیدرآباد یوتھ ساکر اکیڈیمی کی جانب سے رواں ہفتہ منعقد شدنی تھا لیکن شہر میں بارش اور میدان پر کھیل کیلئے نامناسب حالات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے حالانکہ اِس ٹورنمنٹ کے لئے دونوں شہروں سے شاندار ردعمل دکھانے کے علاوہ کھلاڑیوں اور ٹیموں نے اپنے نام رجسٹر کروائے تھے۔