… لٹل اسٹارز کپ فٹبال ٹورنمنٹ 2016ء …
حیدرآباد ، 2 جون ( ای میل )حیدرآباد گلوب بوائز اور عباس یونین ایف سی کی لٹل اسٹارز کپ انڈر 14 فٹبال ٹورنمنٹ 2016ء کے فائنلز میں رسائی ہوگئی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ گلوب فٹبال کلب کے زیراہتمام یہاں خورشید جاہ پلے گراؤنڈ پر منعقد کیا جارہا ہے۔ آج پہلے سیمی فائنل میں عباس یونین نے بی ایچ ای ایل فٹبال کلب کو 3-1 سے شکست دی۔ کامیاب ٹیم کیلئے سہیل، عبدالرحمن اور اکبر نے گول داغے جبکہ شکست خوردہ بی ایچ ای ایل ٹیم کا واحد گول پردیپ کمار نے اسکور کیا۔ دوسرا سیمی فائنل نہایت پُرتجسس اور مسابقت سے بھرپور ثابت ہوا، جس میں حیدرآباد گلوب بوائز نے فوکس اکیڈیمی کو واحد گول سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیل دکھایا۔ آخرکار رائٹ ونگ سے شیخ سیف احمد کے عمدہ گول نے گلوب ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ گزشتہ روز حیدرآباد گلوب اکیڈیمی کی انڈر 12 ٹیم فائنل میں داخل ہوئی ، جہاں پہلے ہی میسرم پلے گراؤنڈ بارکس ٹیم پہنچ چکی ہے۔ دونوں زمروں کے فائنلز ہفتہ 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔
کے ٹی آر کیسری کا اگسٹ میں انعقاد
حیدرآباد ، 2 جون (پریس نوٹ) جنرل سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی میر عنایت علی باقری نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند اور ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) سے موسوم پہلی کے ٹی آر کیسری (کشتیوں کے مقابلے) کا انعقاد ماہ اگسٹ میں بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔ کے ٹی آر کے فرزند کے نام سے ’بال کیسری‘ بھی منعقد ہوگی۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9347477747 ، 8801192374 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔