نیویارک ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) معروف ریسلر انڈر ٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک اور واپسی کیلئے تیار ہیں۔ وہ آج دیر گئے ٹنیسی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ منڈے نائٹ را میں طویل عرصے بعد دوبارہ نظر آئیں گے۔ انڈرٹیکر کی واپسی اس وقت ہو رہی ہے جب گزشتہ ہفتے ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کی جانب سے اس مقبول ترین ریسلر کا مقابلہ ریسل مینیا 32 میں اپنے بیٹے شین میکموہن سے کرانے کا اعلان کیا گیا۔ یہ دونوں اس بڑے ایونٹ کے دوران ہیل ان اے سیل میچ میں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گے اور فاتح ریسلر حکمران بن جائے گا۔