سنگاریڈی۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی مانکیم ریاستی سکریٹری تلگودیشم و سابق چیرمین سی ڈی سی کو سربراہ تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی قیامگاہ واقع حیدرآباد مدعو کرتے ہوئے صدر تلگودیشم ضلع میدک ہنمنت راؤ کے ہمراہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کے علاوہ بلدیہ، پنچایت، اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش کی۔ گذشتہ دو انتخابات میں تلگودیشم کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نشست کو انتخابی مفاہمت کی وجہ دیگر پارٹیوں کیلئے چھوڑ دینے کی وجہ سے تلگودیشم کا نقصان ہورہا ہے۔ قائدین نے بتایاکہ اس مرتبہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے انچارج تلگودیشم فوری طور پر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا اور اسمبلی انتخابات میں سنگاریڈی سے امیدوار کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔ چندرا بابو نائیڈو نے پی مانکیم کو بحیثیت انچارج تلگودیشم حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نامزد کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں مستحکم کریں۔ پی مانکیم نے سنگاریڈی لوٹ کر پارٹی قائدین و کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کی کامیابی کیلئے وہ ہر ممکنہ سعی کریں گے۔