حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم مشتبہ طور پر فوت ہوگیا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شرون نائیک جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کل پیدل جارہا تھا کہ اچانک نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔