حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں انٹر کے طالب علم نے ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہیش جس کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے ۔ انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم تھا ۔ اس طالب علم کو ا متحان میں ناکامی کا خوف تھا جس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور دوران علاج کل رات موت ہوگئی ۔
مالی تنگ دستی پر دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) صنعت نگر اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ انجی ریڈی جو موتی نگر صنعت نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 55 سالہ سامی ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا چندرا نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ قرض کے بوجھ سے پریشان اس شحص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔