حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ پون کمار جو طالب علم تھا، ٹیلی فون کالونی چیتنیا پوری علاقہ کے ساکن رمیش کا بیٹا تھا، یہ لڑکا انٹر سال دوم میں مسلسل ناکام ہورہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔