انٹر میڈیٹ نتائج معاملہ: دو لکچررس معطل

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے نتائج کے معاملہ میں دو لکچررس کو معطل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمس آباد کے سری نارائنہ جونیر کالج کی تلگو لکچرر ڈی اوما دیوی اور کتور کے تلنگانہ ٹرائبل ریسیڈینشل بوائز جونیر کالج کے تلگو لکچرر ایس وجئے کمار ان کے غلطیوں کے سبب ہی سارا واقعہ پیش آنے کے سبب انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

انٹر میڈیٹ بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر اے اشوک نے کہا کہ اوما دیوی جنہوں نے کریم نگر جونیر کالج کا طالبہ ناویہ کو تلگو میں ۹۹/ نمبرات آنے کے باوجوداوما نے انہیں صفر نمبر ڈالا۔ او روجئے کمار جو نمبرات کی چھان بین کرنے کے کام مقرر تھے انہوں نے اس غلطی کو نظر انداز کردیا۔ اس لئے ان دونوں کو معطل کردیاگیا ہے۔ اور سکریٹری بورڈ اشوک کمار نے بتایا کہ وجئے کمار پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔