نظام آباد:22؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج میں ضلع نظام آباد کے 49 فیصدطلبہ کامیاب ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی لڑکوں پر لڑکیوں نے سبقت حاصل کی۔ ضلع میں جملہ 27,499 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کیاتو ان میں سے 13,399 طلباء و طالبات کامیابی حاصل کی۔ضلع کے 31 جونیئر کالجوں میں سب سے زیادہ پٹلم گورنمنٹ جونیئر کالج میں 225 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ مدنور میں 207 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور سب سے کم گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز آرمور میں29 کے منجملہ 6 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ ضلع کے خانگی کالجوں میں جملہ 13431 طلباء امتحان تحریر کیا 5639 کامیابی حاصل کی ۔ طالبات 14068 کے منجملہ 7760 کامیاب رہی۔ سرکاری جونیئر کالجوں میں جملہ 1559امتحان تحریر کیا تو 2743 کامیابی حاصل کی ۔
نظام دکن شوگرس کے ملازمین
تنخواہ سے محروم
نظام آباد۔/22اپریل، ( راست ) مختار احمد خان جنرل سکریٹری تلنگانہ مزدور سنگھ کے بموجب تین یونٹوں پر مشتمل نظام دکن شوگر س بودھن ، میدک اور میٹ پلی کے ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہ آج تک ادا نہیں کی گئی۔ انتظامیہ سے رجوع ہونے پر کہا جارہا ہے کہ فنڈس کی کمی کے پیش نظر وقت پر تنخواہ نہیں ادا کی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ فبروری کی تنخواہ ماہ مارچ کی 18تاریخ کو دی گئی۔ موجودہ حکومت فیکٹریوں کو اپنی تحویل میں لینے کے اعلان کے بعد سے موجودہ انتظامیہ ملازمین کے ساتھ بے رحمانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔ تین یونٹوں کے ملازمین اشیائے ضروریہ کے محتاج ہوچکے ہیں۔ لہذا حکومت سے گذارش کی جاتی ہے کہ فوری انتظامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہ کا انتظام کرے۔