حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مادھاپور کے علاقہ میں ایک انٹر سال اول کے طالب علم نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سمپت راما راؤ جس کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ سمپت نے مبینہ طور پر ذہنی تناو کا شکار ہو کر یہ انتہائی اقدام کیا ۔ سمپت ناگاراجو کیمپس ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ یہ طالب علم انٹر سال اول کا طالب علم تھا ۔ جو تعلیم کے بوجھ سے پریشان تھا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔