انٹر طالبہ کی موت

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز)انٹرمیڈیٹ کے کیمسٹری امتحان میں ناکامی کے خوف سے 17 سالہ طالبہ جس نے اقدام خودسوزی کی تھی آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی فلک نما پولیس کے بموجب 17 سالہ تیجاسوینی ساکن شمشیر گنج انٹر میڈیٹ سال دوم کے امتحان لکھا تھا ۔ اسے یہ خدشتہ تھا کہ وہ کیمسٹری امتحان میں ناکام ہوجائے گی اور اس خوف سے اس نے 2 مئی کو اپنے مکان میں اقدام خودسوزی کی تھی اور دوران علاج آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔